ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / روس نے 31دشمن ملکوں کی لسٹ جاری کی

روس نے 31دشمن ملکوں کی لسٹ جاری کی

Tue, 08 Mar 2022 12:04:12    S.O. News Service

نئی دہلی ،8؍ مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی)روس اور یوکرین کے درمیان جنگ جاری ہے۔ اس درمیان روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے اپنے دشمن ممالک کی لسٹ کی منظوری دے دی ہے۔ اس لسٹ میں امریکہ، برطانیہ اور یوکرین سمیت 31 ممالک شامل ہیں۔ چین کی سرکاری میڈیا نے یہ دعویٰ کیا ہے۔

چین کے سرکاری میڈیا سی جی ٹی این نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ روسی حکومت نے دشمن ممالک کی فہرست کی منظوری دے دی ہے۔ اس فہرست میں امریکہ، برطانیہ، یوکرین، جاپان اور یورپی یونین کے رکن ممالک کے نام شامل ہیں۔ یورپی یونین میں 27 ممالک ہیں۔

روسی صدر یوکرین پر حملے کے لیے امریکہ سمیت مغربی ممالک کے نشانے پر ہیں۔ امریکہ اور مغربی ممالک نے معیشت کو نقصان پہنچانے کے مقصد سے روس پر کئی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔


Share: